بارسلونا۔کورونا پابندیوں میں نرمی اور ویکسینیشن کے آغاز کے بعد رواں سال کو معیشت بحالی کے آغاز کے سال کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ بہتری کی امید کے بعد بارسلونامیں 116 ہوٹل کھل گئے ہیں۔ کھلنے والےہوٹلوں کی تعداد کل تعداد کا 26 فیصد ہے۔ کھلنے والے زیادہ تر ہوٹل سیوتات بییا اور بارسلونیتا کے علاقوں میں واقع ہیں۔ امید کہ جارہی ہے سیاحتی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مزید ہوٹل کھلیں گے۔
گزشتہ ہفتے ہوٹل بکنگ میں کمی کے بعد ایک بار پھر اس میں اضافہ دیکھاگیاہے۔انٹرنیٹ ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق سیاحوں کی زیادہ تر دلچسپی کا محور اسپین کا صوبہ کاتالونیاہے۔تاحال بارسلونا میں سگرادا فامیلیا، کاسا باتیو،تبی تابو کو بند رکھا گیاہے۔ کورونا وباء سے قبل ان جگہوں پر 1000 سے 2000 لوگ روزانہ وزٹ کے لئے آتے تھے۔
حالیہ کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد بارسلونا میں فرانسیسی اور اٹالین سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ شہر میں سیاحوں کی آمد سے مقامی دکانداروں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیاگیاہے۔
Comments are closed.