میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی 27 ویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ہے۔ استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں شب معراج کے حوالے سے خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آٹھ دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد شب معراج کے موقع پر مسجد میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوئیں۔ترکی کے ادارہ برائے مذہبی امور کی جانب سے شب معراج کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ترک عدالت کے فیصلے کے بعد گزشتہ سال صدر رجب طیب ایردوان نے دستخط کرکے استنبول میں واقع مسجد آیا صوفیہ کو آٹھ دہائیوں کے بعد باجماعت نماز کے لیے 24 جولائی سے کھولا تھا۔
Comments are closed.