بارسلونا۔ نیشنل پولیس نے بارسلونا اور گردونوح کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران منشیات سمگلنگ اور جسم فروشی میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیایے۔ پولیس نے سبادیل، کاستیاردی بائیس، پولینس، باربرادی بایس اور تورس دی یوبریگات میں کاروائی کی۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں پولیس اور خفیہ ادرے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کاروائی کی منظوری عدالت سے کی گئی جس کو خفیہ رکھاگیا۔
12 گرفتار افراد کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ دوران آپریشن منشیات آتشیں اسلحہ بھی ضبط کیاگیا۔
Comments are closed.