بارسلوناائیر پورٹ پر 8.5ملین یورو کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات

بارسلوناائیر پورٹ پر تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چورروسی خاندان کا 8 ملین یورو مالیت کے سامان سے بھرا بریف کیس لے اڑے۔بریف کیس میں 8.5ملین یورو کے زیورات اور گھڑیاں تھیں۔

بیگ میں 4.5 ملین یورو کی ہیرے کی انگوٹھی، €750،000 چینل بروچ، 5 لاکھ کی بالیاں، 8 لاکھ یورو کی بلغاری گھڑی 10 ہزار یورو نقد تھے

چوروں نے ایمرٹس ائیر لائن کے بیگ ڈراپ ایریا سے سوٹ کیس چوری کیا۔پولیس ہوائی اڈے کے سیکیورٹی کیمرہ کی مدد سےچوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ پولیس نے فرار ہوتے ہوئے چوروں کوAP-7سڑک سے گرفتار کیادونوں چور اس وقت جیرونا پولیس اسٹیشن میں بند ہیں۔

Comments are closed.