یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی یا شنگھائی رینکنگ ہر سال 15 اگست کو شائع ہوتی ہے۔طرواں سال اس رینکنگ میں بہترین 300 یونیورسٹیوں میں سپین کی دو یونیورسٹیوں کو شامل کیاگیاہے۔ گزشتہ سال یہ تعداد 5 تھی۔ مسلسل 21ویں سال یونیورسٹی ف ہارورڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔سٹینفورڈ یونیورسٹی دوسرے، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (امریکہ) تیسری پوزیشن پر ہے
شنگھائی پوڈیم پر ان تینوں یونیورسٹیوں کے بعد برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج، یونیورسٹی آف برکلے (امریکہ)، پرنسٹن یونیورسٹی (ریاستہائے متحدہ) اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ (برطانیہ) شامل ہیں۔
سپین میں شنگھائی رینکنگ میں بہترین ویلیو والی یونیورسٹی تنزلی کے باوجود بارسلونا یونیورسٹی ہے، 2021 اور 2022 میں یہ 151-200 بہترین تعلیمی اداروں کی رینج میں تھی، جبکہ جو اس سال 201-300 رینج میں آرہی ہے جس میں صرف گراناڈا یونیورسٹی اس کے ساتھ ہے۔
دنیا کے 301-400 بہترین اداروں کی رینج میں آتونوما یونیورسٹی بارسلونا، آتونوما یونیورسٹی میڈرڈ، میڈرڈ کی کمپلیٹنس یونیورسٹی، پومپیو فابرا یونیورسٹی اور ویلنسیا یونیورسٹی ہیں۔
Comments are closed.