جنیوا: اقوام متحدہ نے یو اے ای سے اماراتی حکمران کی بیٹی شیخہ لطیفہ کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگ لئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم انسانی حقوق دفتر نےمطالبہ کیا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات کے حکمران کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ زندہ ہیں تو یو اے ای حکومت اس کے ثبوت فراہم کرے تاہم ابھی تک اس بارے میں اقوام متحدہ کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ یو اے ای کی شہزادی شیخہ لطیفہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک گھر میں قید رکھا گیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اماراتی شہزادی کا میڈیکل پروفیشنلز کی نگرانی میں گھر والے خیال رکھ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی ترجمان مارٹا ہورٹاڈو نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’’ہمارے پاس ابھی تک اُن (شیخہ لطیفہ) کی زندگی کا ثبوت نہیں، ان کے زندہ ہونے کا واضح ثبوت دیا جانا چاہیے، ہمارا پہلا مقصد یہ یقین کرنا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔‘‘
Comments are closed.