یو اے ای نے پاکستان سمیت 12 ممالک کیلئےوزٹ ویزا اجرا غیرمعینہ مدت کیلئے روک دیا

مانیٹرنگ ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ یو اے ای انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاہے کہ ہم اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام سے سرکاری طور پر تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری کردہ ویزوں پر نہیں ہوگا۔

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ معطلی کا اطلاق ویزا کی کتنی کیٹیگریز پر ہوگا۔متحدہ عرب امارات میں بزنس، سیاحت، ٹرانزٹ اور طلبا سمیت ویزے کی متعدد اقسام ہیں۔جون میں پاکستان میں تیزی سے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمیریٹس نے پاکستان سے 3 جولائی تک کے لیے مسافر سروس عارضی طور پر معطل کردی تھی۔

متحدہ عرب امارات کہ جانب سےیہ فیصلہ ایمیریٹس کی پرواز کے ذریعے ہانگ کانگ جانے والے 30 پاکستانی شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایئرلائن نے جولائی میں پروازیں بحال کردی تھیں۔

Comments are closed.