برطانیہ میں کورونا سے وائرس سے مزید 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے وائرس سے ہونے والی مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 6 ہزار 874 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ برطانیہ میں گزشتہ روز 6 ہزار 634 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ کے 80 فیصد شہری کووڈ-19 کے باعث آئسولیشن میں جانے کے قواعد پر عمل نہیں کررہے ہیں۔۔
تحقیق میں بتایا گیاہے کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر صرف 18.2 فیصد شہری ایسے تھے جو گھروں سے باہر نہیں گئے اور صرف 11.9 فیصد افراد نے ٹیسٹ کی خواست کی۔جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو علامات کی شناخت کرنے سے قاصر ہے۔
Comments are closed.