برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں درست توازن کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہےگا۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 65 ہزار 887 اموات ہوئی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 35 لاکھ 82 ہزار 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.