برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ دوم سے معافی مانگ لی

 لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر پارٹی کرنے اور کورونا پابندیوں کو توڑنے پر ملکہ الزبتھ دوم سے معافی مانگ لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم نے قومی سوگ کے دن عملے اور دوستوں کے ہمراہ پارٹی کرنے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ سے معافی مانگ لی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا معافی نامہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ کو سرکاری چینلز کے ذریعے ٹیلی فون کے ذریعے بھیجا گیا ہے اوربورس جانسن نے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ان سے مستعفی ہونے کے لیے عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

شاہی محل میں شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں کورونا پابندیوں کے باعث صرف 30 مہمانوں کو بلایا گیا تھا تاہم بورس جانسن اس میں شریک ہونے کے بجائے 40 سے زائد عملے کے ساتھ ایک پارٹی کی تھی۔

Comments are closed.