برطانوی حکومت نے 8 مارچ سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

لندن۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں اسکول صرف 8 مارچ سے کھولنے کی اجازت ہوگی کیونکہ اقدامات میں نرمی کی گئی تو کورونا وائرس کی ایک اور لہر کا خدشہ ہےان کا کہنا تھا کہ عوام جلد بازی چاہتے ہیں اور میں بھی اس جلدی میں شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں بندشیں واپس لی جائیں کیونکہ ہمارے خیال میں یہ حفاظتی اقدامات ہیں اور یہ بہتر ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث برطانیہ بھر میں پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔ وائرس کی نئی قسم کے باعث متعدد ممالک نے برطانیہ کے ساتھ فلائٹس بند کررکھی ہیں۔ یورپی ممالک نے بھی برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے

Comments are closed.