مادرید۔ سپین کے دارلحکومت مادرید میں یوکرین کے سفارتخانے میں لیٹر بم ارسال کیا گیا ہے جسے کھولتے ہوئے سفارتخانے کا ایک ملازم زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لیٹر بم کھولتے ہوئے معمولی دھماکا ہوا جس سے یوکرینی سفارتخانے کا ملازم زخمی ہوا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں یوکرینی سفارتخانے کے ملازم کو معمولی زخم آئے ہیں۔
ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیسٹ سمیت واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد یوکرین نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی۔
Your enticle helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://accounts.binance.com/en/register-person?ref=P9L9FQKY