نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریئز نے ویڈیو لنک کے ذریعے چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پچاس برس قبل اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست بحال ہوئی تھی اور یہ “یوم انصاف” ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی نے دنیا کے لیے مواقع لائے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ ثابت قدمی سے کثیرالجہتی پر قائم رہا ہے،اقوام متحدہ کے امور کی حمایت کرتا چلا آرہا ہے اور عالمی امن و ترقی میں نمایاں کردار اور اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اتحاد و تعاون کو مضبوط بنایا جائے ،کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیئے،عالمی گورننس کو بہتر بنایا جائے تاکہ مزید انصاف و مساوات کی تکمیل ہو سکے۔یک طرفہ پسندی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
گوتریئز نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ غربت کے خاتمے،عالمی موسمیاتی تبدیلی،حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور کووڈ-۱۹ ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات بنانے میں چین کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے۔دنیا کو ایسے اصول و ضوابط کی پاسداری کرنی چاہیئے جنہیں تمام ممالک تسلیم کرتے ہیں اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنا چاہیے۔صدر شی جن پھنگ کا پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹیو عالمی مساوات ،متوازن اور پائیدار ترقی کے لیے مثبت اہمیت کا حامل ہے،اقوام متحدہ اس انیشیٹیو کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور چین کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
Comments are closed.