عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ایک بار پھر ناکام

نیویارک:  بھارت پلوامہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مذمتی بیان میں پاکستان کو شامل نہیں کرا سکا۔ بھارت کی جانب سے عالمی فورم پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تاہم چھ دن کی کوششوں کے باوجود مودی سرکار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے پلوامہ واقعہ پر جاری مذمتی بیان میں صرف جیش محمد کا نام شامل کیا ، جیش محمد پہلے ہی پاکستان میں کالعدم تنظیم ہے، بھارتی کوششوں کے باوجود سکیورٹی کونسل کے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں۔ سکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر پلوامہ حملے کا الزام دھرنے کی بے انتہا کوشش کی، نئی دہلی میں مختلف ممالک کو بریفنگز بھی دی گیں مگر کچھ کام نہ آیا۔ دنیا بھارتی بیانیہ تسلیم نہیں کر رہی، ثبوت کے بجائے الزامات سے کام لینے کی پالیسی کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بھی رد کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی پلوامہ حملے کے بعد بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔

Comments are closed.