بیجنگ: “انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس 2021 جنوبی چین کے شہر گوانگ جو میں شروع ہو گئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چینی صدر شی جن پھنگ”انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں۔صدر شی نے کانفرنس میں خصوصی طور پر ورچوئل شرکت کی اور خطاب کیا، جس سے کانفرنس کےقیام سے لے کر اب تک حاصل شدہ کامیابیوں کی مکمل توثیق کی گئی ہے اور دنیا کی ترقی کے لیے سی پی سی کی صد سالہ جدوجہد کی اہمیت کو بڑی گہرائی سے واضح کیا گیا ہے۔ چینی عوام کی بہتر زندگی کی خواہش کی تکمیل اور دنیا کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے سے متعلق سی پی سی کے مضبوط عزم کا اظہار کیا گیا ہے اور اس کانفرنس کی کامیابی اور چین کے بارے میں بہتر تفہیم کے لیے ایک سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ہوانگ کھون مینگ نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ایک نئے سفر میں ، دنیا کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیشہ تاریخ کی درست سمت اور انسانی ترقی کے پہلو پر کھڑی رہے گی اور عالمی ترقی کے فروغ میں مزیدخدمات سرانجام دے گی۔
Comments are closed.