کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ یورپی ملک سپین میں بے روزگاری پر قابو کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہیں، گزشتہ ماہ (اگست 2021) میں سپین کے 82 افراد شہریوں کو روزگار حاصل ہوا۔
سپین میں گرمیوں کے موسم میں سیاحت کے آغاز کے بعد سے ابھی تک بے روزگاری کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری یے۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں 82 ہزار 583 افراد کو روزگار ملا۔ سپین میں گزشتہ 6 مہینے سے بے روزگاروں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔
سپین میں سیاحتی موسم میں روزگار کے مواقع بڑھ جاتے ہیں جوکہ اگست کےمہینے میں کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں تاہم رواں سال اگست کا مہینہ گزشتہ سال کی نسبت مختلف رہا۔ کیٹرنگ اور گھریلو سرگرمیوں کے شعبوں لوگوں نے سب سے زیادہ ملازمتیں حاصل کیں۔
امدادی سکیم ایرتے سے تاحال لوگوں کو امداد دی جارہی ہے۔ 31 اگست تک 2 لاکھ 72 ہزار 1 سو 90 افراد اس سکیم سے فایدہ اٹھارہے تھے جوکہ جولائی کی نسبت 59 ہزار کم ہیں۔
Comments are closed.