مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کے صوبے کاتالونیامیں بے روزگاری کی شرح میں 13.23فیصد اضافہ ہواہے جبکہ دوسری سہ ماہی میں یہ شرح 12.78 تھی۔ مجموعی طورپر سپین میں بے روزگاری کی شرح 16.26فیصد اضافہ ہواہے۔ ملک بھر میں 30 ستمبر تک 5لاکھ سے زائد افراد بے روزگارتھے۔جو گزشتہ ستمبر2019 کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے
کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث لگائی گئی نئی پابندیاں عارضی بے روزگاری کا سبب بنی ہیں۔ابھی تک 8 ہزار کے قریب لوگو سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 50 ہزار کے قریب لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا وباء کے باعث 16اکتوبر کو صوبہ کاتانیا میں نئی پابندیاں عائد کی گئیں۔ جن کے تحت بار،ریسٹورنٹس کو صرف ڈیلیوری سروس جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔ 24 گھنٹے کھلنے والی دوکانوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیاگیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں رات کا کرفیو نافذ کیاگیاہے جبکہ ایمرجنسی لاک ڈاون لگانے کے فیصلے کا اختیاز صوبوں کو دیاگیاہے گزشتہ 3 دنوں میں ملک میں 52ہزار متاثرین سامنے آئے ہیں
Comments are closed.