لندن: عالمی وباء کی برطانیہ میں تباہ کاریاں جاری ہیں، کورونا وائرس کے نئے کیسز اب تک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ایک روز میں مزید 26 ہزار700 کے قریب افراد اس بیماری کا شکار ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہزار 967 ہو چکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق کئی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق برطانیی کے ہسپتالوں میں منگل کے روز 5ہزار8سو28کوروناوائرس کے مریض زیرعلاج تھے جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ تعداد3ہزار9سو5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ 5سو59افراد وینیٹلیشن پر زیرعلاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مڈل اسکولز کے 46 جبکہ پرائمری اسکولز کے 16 فیصد بچے قرنطینہ میں جا چکےہیں۔ وبا کی وجہ سےتقریبا چار لاکھ بچے تعلیمی اداروں کو چھوڑ چکے ہیں۔
یونیورسٹی آف برسٹل میں سات اکتوبر سے اب تک ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 996طالبعلم اور 16 اساتذہ ہیں۔ اسی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ہفتے میں 197کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.