برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو میں کمی کے باوجود برطانوی حکومت نے سپین کو گرین لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ گرمیوں کے سیزن کے آغاز کے بعد سپین اور فرانس کو بھی گرین لسٹ میں شامل کر لیا جایے گا جس کے بعد ان ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لئے قرنطینہ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
حالیہ فیصلے کے مطابق سپین 7 جون تک گرین لسٹ سے باہر رہے گا۔ 17 مئی سے سیاحت کے آغاز سے تین ہفتوں تک سپین کو سبز فہرست میں شمولیت کے لئے انتظار کرناہوگا۔نئی فہرست میں 12 ممالک کو شامل کیاگیاہے۔ تاہم اگر کسی بھی ملک میں وائرس کی صورتحال خراب ہوئی تو اس ملک کو فوری ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔پرتگال، اسرائیل، سنگاپور،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برونائی، آئس لینڈ، جبرالٹر، شامل ہیں۔
ابھی سپین سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہے۔ برطانیہ سے سالانہ 17 ملین سیاح سپین کا سفر کرتے ہیں۔ سیاحوں کی آمد کو ممکن بنانے کے لئے سپین کو ویکسینیشن پلان کو مزید تیز کرناہوگا۔
Comments are closed.