برطانیہ بلدیاتی الیکشن،لیبر پارٹی سے پاکستانی نژاد عدیلہ قیوم کی ڈڈلی کونسل سے شاندار کامیابی

غفور قریشی برمنگھم

برمنگھم ڈڈلی۔ انگلینڈ کے بلدیاتی الیکشن میں ڈڈلی کونسل سے لیبر پارٹی کی امیدوار عدیلہ قیوم نے 1609 ووٹ لیکر شاندار کامیابی حاصل کر لی.عدیلہ قیوم معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ قیوم کی بیٹی ہیں۔

اس موقع پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے ڈاٹر آف ڈڈلی نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین ، عزیز و اقارب اور ووٹرز کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پارٹی منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے دن رات سرگرم عمل رہوں گی۔ علاقہ کے مکینوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انہیں مایوس نہیں کروں گی۔

عدیلہ قیوم کی کامیابی پر پروفیسر صبور احمد ، فاروق قریشی، امام ہاشمی ، غفور قریشی، عمیر آصف ، وقار ہاشمی، انجنئر شبیر عثمانی، محمد الیاس ، شوکت اسلام چوہان، ڈاکٹر سرفراز نے مبارکباد اور مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کی دعا کی

1 Comment
  1. FRT Trigger says

    It’s going to be finish of mine day, however before end I am reading this fantastic post to
    improve my experience.

Comments are closed.