بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں پاکستانی سپر مارکیٹ پر پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، سپر مارکیٹ پر چوری کی بجلی کی جارہی تھی، تلاشی کے دوران پولیس نے زائدالمیعاد اشیاء بھی برآمد کیں۔علاقہ مکینوں کی جانب سے متعلقہ محکمے مختلف شکایت بھی درج کروائی گئیں تھیں۔
مئیر بادالونا البیول نے ٹویٹر پر تصاویر شئیر کرتے ہویے کہاہے کہ وہ کسی کو بھی بجلی چوری نہیں کرنے دیں گے نہ ہی عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔ انکا کہنا تھا مستقبل میں مزید ایسی کاروائیاں کی جائیں گی۔
بجلی چوری اور زائدالمیعاد اشیا کی برآمدگی کے بعد سپر مارکیٹ کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.