بارسلونا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا کے علاقے پاسیو دی سانتان پر ایک آدمی نے چاقو سے پولیس پرحملے کی کوشش کی۔ جوابی کاروائی میں پولیس اہلکار نے گولی چلائی جس سےحملہ آورزخمی ہوگیا۔ حملہ آورہنگری قومیت سے بتایاگیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی حملہ آور کوسانت پاو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس اہلکار نے تین میٹر دوری سے حملہ آور پر فائر کیا۔ مقامی اخبار کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق بے گھر شخص کے پیٹ میں دو گولیاں لگیں۔
ڈپٹی میئر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ ایسا لگ رہاہے جیسے حملہ آور کی جانب سے زیادہ جارحیت کا مظاہرہ کیاگیا جس کے باعث گولی چلی۔مئیر ادا کولاو اور سٹی کونسل کو واقعہ سے آگاہ کردیاگیایے۔ بے گھرافراد کی دیکھ بھال کرنے والے محکمے سے بھی رابطہ کیاگیایے
My brother recommended I might like this website.
He was totally right. This post actually made my day. You cann’t imagine simply how
much time I had spent for this information! Thanks!