شام سے امریکی و اتحادی افواج کا انخلاء شروع ہوگیا ہے، کرنل شان ریان

واشنگٹن: عراق اور شام کے لیے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل شان ریان کا کہنا ہے کہ شام سے فوجی انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کرنل شان ریان نے بتایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوج کا شام  سے انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث فوجی انخلا کے وقت اور جگہ کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے 2 ہزار کے قریب فوجی شام میں موجود ہیں۔19 دسمبر 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر یہ اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے بعد کیا تھا۔ شام سے فوجی انخلا کے اعلان پر امریکی صدر کو اپنے پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا تھا۔

Comments are closed.