امریکی کانگریس میں سنکیانگ سے متعلق ایکٹ کی منظوری،چین کی شدید مخالفت

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین امریکی کانگریس کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے امور سنکیانگ کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔اگر امریکہ متعلقہ بل کو آگے بڑھانے پر بضد ہے تو چین یقینی طور پر اس کا جواب دے گا۔

14 تاریخ کو امریکی ایوان نمائندگان نے ” ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا ایکٹ” منظور کیا ، سینیٹ میں نظر ثانی کے بعد یہ ایکٹ دستخط کے لیے صدر کو بھیجا گیا ہے۔ اس تناظر میں چاو لی جیان نے کہا کہ متعدد امریکی سیاستدان امور سنکیانگ سے متعلق بارہا افواہیں پھیلاتے رہے ہیں اور سیاسی جوڑ توڑ اور معاشی دھونس جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔

انہوں نے سنکیانگ کو چین پر قابو پانےاور چین کی ترقی کو روکنے کے لیے بطور آلہ استعمال کیا ہے۔ لیکن ان کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔ قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے چین کا عزم غیر متزلزل ہے۔

Comments are closed.