چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ دستاویزی فلم “یو ایس ڈیموکریسی ،اے رئیلٹی چیک

بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی تیارہ کردہ دستاویزی فلم “یو ایس ڈیموکریسی ،اے رئیلٹی چیک”نو دسمبر سے سی جی ٹی این انگلش چینل پر دکھائی جائے گی۔

دو اقساط پر مشتمل یہ فلم نو اور دس دسمبرکو رات ساڑھے گیارہ بجے نشر ہوگی۔سی جی ٹی این کے انگریزی چینل کے علاوہ ہسپانوی،فرانسیسی ، عربی اور روسی زبان کے چینلز پر بھی یہ فلم نشر ہو گی۔

“امریکی جمہوریت”کا مقصد جمہوریت ہے ،یا بالادستی؟سی جی ٹی این کی فلم میں حقائق کی بنیاد پر امریکہ کی جمہوریت کو بے نقاب کیا گیا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کے اندر حکمرانی کی صلاحیت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ دوسرے ممالک میں امریکہ جنگ چھیڑ کر نام نہاد جمہوریت کو فروغ دینے کی کوشش بھی کرتا آ یا ہے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں جمہوریت کی بجائے انسانی المیےسامنے آئے ہیں۔

Comments are closed.