چین کی معاشی ترقی میں تیزی کا رجحان خوش آئند ہے،امریکی ماہر

واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایملٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چین کی معاشتی ترقی میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جس پر کاروباری برادری مسرور دکھائی دیتی ہے۔ ایملٹ، جو کہ ان دنوں وینچر کیپیٹل سے منسلک ہیں کا کہنا ہے کہ امریکہ چین تعلقات تاریخ کے “پیچیدہ” ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

اس موقع پر کاروباری حلقوں کو آگے بڑھنے اور صورت حال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہو سکتا ہے وقتی طور پر اس حوالے سے انہیں ناپسندیدگی کا سامنا بھی کرنا پڑے۔
ان کہنا تھا کہ چین کی معیشت میں ترقی وسیع سے وسیع ہورہی ہے یہ وقت چینی منڈی سے نکلنے کا نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ سرمایہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں اور سبزتوانائی کے شعبوں میں چین میں موجود مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چینی منڈی سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔

Comments are closed.