امریکہ سنکیانگ کی ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی  یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین  بین نے سنکیانگ میں ” جبری مشقت ” کے نام نہاد الزام کے حوالے سے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں جبری مشقت کا نام نہاد الزام  بالکل غلط ہے  جو چین کو بدنام کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے  میں مزدوروں کے حقوق کی پاسداری کی حقیقت  کے بالکل خلاف ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے  کہا کہ امریکہ جھوٹ کی بنیاد پر نام نہاد” ویغور جبری مشقت کے احتیاطی تدابیرایکٹ ” کی بات کرتا ہے اور بین الاقوامی معاشی و تجارتی اصولوں اور بین الاقوامی صنعتی چین کے استحکام کو جان بوجھ کر نقصان پہنچاتا ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ کے ” چینی اینٹیٹیز “کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے عمل سے ظاہر ہو تا ہے کہ امریکہ “جبری مشقت ” کے نعرے کی آڑ میں  سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے  کی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اس عمل  کی سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق کے تحفظ  کیلئے طاقتور اقدامات کرے گا۔

Comments are closed.