بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کیے جانے کے بعد چین نے ووہان میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن میں امریکا کی جانب سے چینی قونصل خانہ بند کیے جانے کے بعد جواب میں چین نے ووہان شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور کررہا ہے۔ تاہم چینی وزارت خارجہ اور بیجنگ میں امریکی سفارت خانے میں سے کسی نےاس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
بدھ کو امریکا نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم چین کا قونصل خانہ جمعے سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام امریکی’’حقوقِ دانش کے تحفظ‘‘کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصل خاندنے کی بندش کے اقدام کو بلاجواز اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
Comments are closed.