امریکا نے بھارت کا جی ایس پی درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کا تجارتی فائدہ اٹھانے والےترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کیخلاف فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں موقف اپنایا ہے کہ تجارتی مفاد کیلئے بھارت امریکا کو یقین دہانیاں کرانےمیں ناکام رہا، بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کومناسب رسائی دینےکی یقین دہانی نہیں کرا سکا۔

ترقی پذیر ممالک کو جی ایس پی کا درجہ امریکا کے تجارتی ایکٹ1974کےتحت دیاجاتاہے، امریکاکے جی ایس پی پروگرام کےتحت بعض ممالک کو اشیاء پر ڈیوٹی فری حاصل ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کیلئے پروگرام پر یکم جنوری1976سےعمل کیا جا رہاہے۔

Comments are closed.