سپین میں آج سے بندجگہوں(انڈور) پرماسک کے استعمال پر پابندی کا خاتمہ ہوگیا

سپین میں بند جگہوں پر ماسک کے استعمال پر پابندی کا خاتمہ کردیاگیاہے۔ گزشتہ روز سپین حکومت کی جانب سے بند جگہوں پر ماسک کے استعمال کو ختم کرنے کے قانون کی منظوری دی گئی جو کہ آج سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد ملک بھر میں نافذ ہوگیاہےم

نئے قانون کے مطابق تمام عمومی بند جگہوں پر ماسک کے استعمال کی پابندی ختم ہو جائے گی۔ کیفے، ریستوراں، نائٹ کلب، سنیما، تھیٹر، کھیلوں کے اسٹیڈیم، کنسرٹ، شاپنگ مراکز، سپر مارکیٹوں، اسکولوں کے اندر ماسک پہننا ضروری نہیں ہوگا.

تاہم ہسپتالوں، طبی مراکز اور اولڈ ہومز میں ماسک کے استعمال کی پابندی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو، بس،ٹرین، ٹیکسی میں بھی ماسک کا استعمال جاری رہے گا تاہم میٹرو/ٹرین سٹیشن اور پلیٹ فارم پر ماسک لازمی نہیں ہو گا۔

اگر کوئی ایمپریسا یا تجارتی مرکز ماسک کے استعمال کی پابندی کو اپنے ہاں جاری رکھنا چاہتا ہے تو اُن کو ایسا کرنے کی اجازت ہو گی۔

Comments are closed.