برطانیہ نے آکسفورڈ اورایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

لندن: وزیرصحت میٹ ہنکاک کا کہناہے کہ حکومت نے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئرپراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی ایسٹرازینیکا کی منظوری کی سفارشات قبول کرلی ہیں۔ کورونا کی آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے کا عمل 4 جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔

ایسٹرازینیکا کی ویکسین عام ریفریجریٹر میں 6 ماہ تک اسٹور کی جاسکے گی اور اس کی فی ڈوز کی قیمت 3 سے 4 ڈالر ہے جو کہ (781 روپے سے لیکر 642 پاکستانی روپے) قیمت بنتی ہے۔دوا ساز ادارے ایسٹرازینیکا کے چیف ایگزیکٹو کا کہناہے کہ کورونا ویکسین بیماری کی شدید علامات کے خلاف 100 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کوروناویکسین ایسٹرازینیکا کی منظوری کو شاندارخبر قراردیتےہوئے کہا کہ یہ برطانوی سائنس کی فتح ہے،اب جتنا جلد ممکن ہوسکا، زیادہ سے زیادہ افرادکی ویکسینیشن کرسکیں گے

Comments are closed.