انسدادکورونا ویکسین سپین پہنچ گئی، اتوارسےملک بھر میں ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا

بارسلونا۔ یورپی یونین سے منظوری کے بعد کوروناوائرس ویکسین کی پہلی کھیپ سپین پہنچ گئی ہے۔ یہ کھیپ سپین کے شہر گوادہارا پہنچی جہاں سے اس کو ملک کو دوسرے حصوں میں بھیجا جائے گا۔ ہفتہ وار3لاکھ 50 ہزارخوراکیں مہیا کیا جائیں گی۔ تاکہ منصوبے کے تحت ویکسین شہریوں کو لگائی جاسکے۔

ہسپانوی میڈیکل ایجنسی کے تکنیکی ماہرین نے فائیزر اور بائیوٹیک کی یورپی ممالک کے لئے تیارکردہ ویکسین وصول کی۔ اگلے چند گھنٹوں میں ویکسین منصوبے کے تحت صوبوں کو تقسیم کی جائے گی۔

آنے والے 12 ہفتوں میں سپین کو 45لاکھ 91ہزار 2سو75 خوراکیں ملیں گی جو کہ 22 لاکھ 95ہزار 6 سو 38 افراد کو لگائی جائے گی۔سپین میں ویکسین لگانے کا عمل 27 دسمبر اتوار سے ملک بھر میں شروع کیاجائے گا۔ اتوار کی صبح ساڑھے 8 بجے گواداہارا میں پہلی ویکسین لگائی جائے گی

کاتالونیا میں ہاسپتالت دی یوبریگات کے نرسنگ ہوم میں پہلی ویکسین لگائی جائے گی۔اس ہفتے 1595 خوراکیں کاتالونیا کع بھیجی گئی ہیں۔ہر پیر کے روز 60 ہزار خوراکیں بھیجی جایا کریں گی۔ مارچ کے مہینے تک 7 لاکھ خوراکیں میڈیکل سٹاف، نرسنگ ہومز رہائشیوں اور عملے کو لگائی جائیں گی۔

Comments are closed.