ویلنسیا۔ اگست کے مہینے میں کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد بینیگینم میونسپلٹی میں لاک ڈاون لگادیاگیاہے۔ لاک ڈاون دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ میونسپلٹی کے 5800 لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگائی گئی یے۔
علاقے میں 24 متاثرین سامنے آنے کے بعد پی آرٹیسٹوں کا اعلان کیاگیا۔جس کے بعد 51 نئے کیس سامنے آئے اور کیسز کی تعداد 75 ہوگئی۔حکام کے مطابق کوروناوائرس پھیلاو کام اور سماجی میل جول کے بعد ہوا۔
بینیگینم کی میئر ماریہ امپارو نےرہائشیوں سے پرسکون رہنے کا مطالبہ کیاہےپابندیاں آج سہ پہر میں نافذ ہوجائیں گی۔ لوگوں کو ڈاکٹر کے پاس جانے، ملازمت پر جانے، اپنی رہائش گاہ پر واپس آنےسینئرز ،بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو علاقے میں نقل و حرکت کی اجازت ہوگیلاک ڈاون کے دوران جم،پارکس،باغ،بار،ریسٹورنٹس تفریحی مقامات بند رہیں گے۔
Comments are closed.