وینزویلا میں صدر کیخلاف بغاوت، مظاہروں میں 13 افراد ہلاک

کراکس: وینزویلا میں صدر مادورو کیخلاف بغاوت کے بعد ملک گیراحتجاج اور مظاہروں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں صدر مادورو اور حزب اختلاف کے درمیان اختیارات کی جنگ جاری ہے، اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیدیا ہے، وینزویلا کے صدر مادورو نے قوم سے خطاب میں امریکی مداخلت پر سخت غصے کا اظہار کیا اور امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیدیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر گوائیڈو کی جانب سے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دینے کے بعد ملک میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران احتجاجی مظاہروں میں اب تک 13 افراد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین، امریکا، برازیل، کولمبیا اور پرو سمیت کئی جنوب امریکی ممالک نے حزبِ اختلاف کے رہنما گوائڈو کو صدر تسلیم کر لیا ہے۔

Comments are closed.