بارسلونا: بوئلنگ ائیرلائن کی نئی آفر، یورپ کا سفر 8.99 یورو میں

بارسلونا۔ہوائی کمپنی بوئلنگ کی جانب یورپ کے سفر کے لئے رواں سال کی سب سے بڑی آفر پیش کردی ہے۔ گزشتہ پیر سے 8 ستمبر تک مسافر 8.99 یورو کی ٹکٹ خرید سکیں گے۔یکطرفہ ٹکٹ میں ٹیکس شامل ہوں گے۔ ٹکٹ کی قیمت سال کے مہینے اور منزل پرانحصار کرے گی۔

ایئر لائن 21 ستمبر 2020سے جون 2021 تک فائدہ اٹھانے کے لئےایک پروموشن کی پیشکش کی ہے۔ڈومیسٹک فلائٹ کے لئے 8.99یورو میں 6 روٹ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ائیر لائن کی جانب سے 11 مختلف روٹ پیش کیے گئے ہیں جن میں 7 صرف بائی لیرک جزیرے سے میسر ہوں گے۔

دوسرا سیکشن 11.99 یورو سے شروع ہوتا ہے اور اس میں بین الاقوامی مقامات جیسے لندن،کارڈف شامل ہیں۔بارسلونا سے 8 شہروں لندن، مارسیلی، پراگ، کوپن ہیگن جینوا کے سفر کے لئے ٹکٹس میسر ہوں گی

Comments are closed.