لندن :لیبر پارٹی کے سابقہ ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن نامزد ہو گئے۔ ملکہ برطانیہ نے واجد خان کی ہاؤس آف لارڈز کی تاحیات رکنیت کی منظوری دی۔
41 سالہ پاکستانی نژاد واجد خان کا تعلق لنکاشائر کے علاقہ برنلے سے ہے۔واجد خان2017 سے 2019 تک نارتھ ویسٹ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور برنلے سے لیبر ہارٹی کے کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔واجد خان بطور سینئر لیکچرار بارہ سال تک یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اہم ترین منصب ملنے کے بعد واجد خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ برطانوی دارالامراء کا رکن بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اوراس پر وہ ملکہ برطانیہ کے شکر گزار ہیں۔
دارالامراء میں مظلوم عوام کیساتھ انسانی حقوق اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عالمی مسائل پر بھرپورآوازاٹھاوں گا۔ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان نے کہاکہ وہ دعاوں اور نیک خواہشات پر اپنے تمام چاہنے والوں کے شکر گزار ہیں اور ا نشاء اللہ ان کی تو قعات پر پورا اُتریں گے ۔
Comments are closed.