عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی 

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے گذشتے ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ6 ہفتوں میں عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا کے 24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ،جو پچھلےہفتےکے مقابلے میں 11 فیصد کم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کوروناسےاموات کی تعدادمیں بھی کمی آئی ہے، گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے  تقریباً 66ہزاراموات ہوئیں جو 20 فیصد کم ہیں۔دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 24 لاکھ 74 ہزار 725 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments are closed.