ٹوکیو۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 48 سالہ خاتون یومی یوشینو کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے والدہ کے انتقال کے بعد گھر سے بےدخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر والدہ کی لاش کو 10 سال قبل فریزر میں چھپا دیا تھا۔
جاپانی پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ٹوکیو کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی اور اس کی والدہ کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ جس نے میونسپل ہاؤسنگ کمپلیکس میں فلیٹ لیز پر لے رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار خاتون یوشینو کو رواں ماہ کرائے ادا نہ کرنے کی وجہ سے فلیٹ چھوڑنے کا کہا گیا تھا اور صفائی کے دوران کمرے میں موجود فریزر سے لاش ملی۔
Comments are closed.