شنگھائی :عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت کی 20 ویں سالگرہ پر ایک اعلیٰ سطح فورم منعقد ہوا۔متعدد ممالک کے شرکاء نے عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت کی اہمیت کو بے حد سراہا۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کی 20 ویں سالگرہ کو نقطہ آغاز سمجھتے ہوئے کھلے پن کو آگے بڑھائے گا ، کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حفاظت کرے گا اور علاقائی اور دو طرفہ معاشی و تجارتی تعاون کو توسیع دے گا۔
وانگ وین بین نے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں میں چین اصلاحات کو مضبوط تر کرتے ہوئے اور مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے۔ان بیس برسوں میں چین ہمہ جہت کھلے پن پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھاتا آیا ہے ۔چین اپنی ترقی کی بدولت کثیرالجہت تجارت کو فروغ دیتا رہا ہےاور عالمی معیشت کی پائیدار ترقی کا مثبت خدمات گار اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کا محافظ رہا ہے۔
Comments are closed.