دس محرم الحرام کربلا میں حضرت امام حسینؓ علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں کا دن ہے سپین کے شہر بارسلونا میں بھی عاشورہ کا دن مذہبی جوش و خروش اور عقیددت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
بارسلونا میں مرکزی جلوس مرکز ولایت امام بارگاہ القائم سنٹر بارسلونا سے برآمد ہوا اور مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا پلاسہ آر دی تریونف میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں سپین بھر سے مومنین نے شرکت کر کے نواسہ رسول سے اپنی عقیدت کا اظہار کی۔
علماء کرام اور زاکرین نے حضرت امام حسینؓ کی حق و صداقت پر مبنی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
ماتمی سنگت صدائے امام مظلوم کربلا نے
نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُنکے جانثاروں کو پرسہ پیش کیا گیا۔ جس میں عزاداران حسین نے ماتم داری اور نوحہ خوانی کی
Comments are closed.