بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹینیسی کے علاقے نیشول میں اپنے یو ٹیوب چینل کے لیے ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ جب دو دوست ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ اس دوران 23 سالہ ڈیوڈ 20 سالہ ٹیموتھی وکس کو غلطی سے گولی مار دی۔
مقتول مذاقً ڈکیتی کی ویڈیو بنانے کے دوران ڈیوڈ اور اس کے دوستوں کے پاس پہنچا اور چاقو نکال کر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا لیکن ڈیوڈ نے اپنے اور دوستوں کے دفاع میں گولی چلا دی۔ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ سب مذاق ہو رہا ہے اور اس نے بے خبری میں اپنے دفاع کے لیے فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.