افغان امن کیلئے دوحا میں بات چیت فائدہ مند رہی، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مسلسل تین روز مثبت مذاکرات ہوئے۔ دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، آئندہ دو دن فریقین آپس میں مشاورت کریں گے،  انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔

Comments are closed.