بارسلونا/پ ر/پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر چئیرمین پی ٹی آئی سے اپنے وفاداری نبھا رہے ہیں اور خوب نبھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماپاکستان تحریک انصاف اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے لندن میں چوہدری مونس الہی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری مونس الہی سے میری ملاقات نہایت کامیاب رہی جس میں انہوں نے اپنے والد محترم کی قید اور جس طرح حکومت ان کے ساتھ برتاو کررہی ہے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں اور میرے والد چوہدری پرویز الہی حق اور سچ کے ساتھ ہیں عوام کے ساتھ ہیں اپنے عمران خان کے ساتھ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت حق اور سچ کا ساتھ دینے سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی عمران خان کی وجہ سے آئے گی اس کے ساتھ صلح کرلیں یہ بحران ختم ہوجائے گا
سید ذوالقرنین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے دکھ تکالیف اٹھا کر خان کے ساتھ وفا داری ثابت کردی ہے ہمیں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کے دست بازو بننا چاہئیے اور بھر پور آواز اٹھانی چاہئیے کہ چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اس کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے دو بار وزیراعلی رہنے والا اور قوم کو 1122دینے والے کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے ،چوہدری پرویز الہی چئیرمین عمران خان کی امیدوں پر پورا اترا ہے عمران خان نے جب چوہدری پرویز الہی کو صدر پی ٹی آئی بنایا تو کئی آوازیں مخالفت میں اٹھی آج وہ آوازیں خود پی ٹی آئی کو چھوڑ گئی ہیں لیکن چوہدری پرویز الہی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور تکالیف برداشت کررہا ہے آئیے چوہدری پرویز الہی کا ساتھ دیں اوران کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں
Comments are closed.