اسپین میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 971ہوگئی

میڈرڈ۔ہسپانوی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 241 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 971ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 5514افراد میب وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں 1601افراد میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

971 نئی تشخیصوں میں سے 47 اندلس،415 اراگون میں، 4 آسوریہ، 2 بائلیرک جزیرے، 2 کینری آئی لینڈ،4 کینتابریا،19کاسٹیلا لا مانچہ،5کاسٹیلا لیون میں کاتالونیا 182 ویلنسیا 33 ، ایکسٹریماڈورا 6، گیلشیا 7 ، میڈرڈ 102 ، مرسیا 1 ، نواررا 66 ، باسکی 61 اور لا ریوجہ12متاثرین سامنے آئے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں تین اموات ہوئی ہیں، گزشتہ ہفتے میں سات کیسٹیلیا ی لیون 1کاتالونیا 2 ، ویلنسیا1 اور میڈرڈ 3 اموات ہوئیں سرکاری طور پر کل 28،429 اموات ریکارڈ کی گئیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران کوروناوائرس سے 296 مریض اسپتال داخل ہوئے۔آئی سی یو میں 15 مریض داخل کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.