بارسلونا کے ایل پرات ائیرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چار ماہ بعد پروازوں کی آمد بحال

بارسلونا۔ مارچ کے مہینے سے بند بارسلونا ایل پرات ائیرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔اس سے قبل 26 مارچ سے لاک ڈاون کے باعث پروازوں کوٹرمینل 1 پر منتقل کیاگیاتھا۔

ریان ائیر، ایزی جیٹ ، ویز ایئر ، ٹرانساویا ، ایئر بالٹک ، ایئر مالڈووا ، پیگاسس ایئرلائنز اور وولوٹیاپروازوں کی آمدو روانگی ٹرمینل 2 پر ہوگی۔کوروناوائرس کے باعث محدود تعداد میں پروازیں کی آمد ہورہی ہے۔

ٹرمینل 2کے کھلنے کے بعد ٹرمینل 1 اور 2 کے درمیان شٹل سروس کوبھی دوبارہ بحال کردیاگیاہے۔ تاہم ٹرمینل 2 میں بیشتر دکانیں اور کھانے پینے کا سامان ابھی بند ہے۔

Comments are closed.