ترک فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

استنبول: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا حادثے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق  بیل یو ایچ –ون ماڈل کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے  رہائشی علاقے میں اپارٹمنٹس کی چھتوں سے ٹکرانے کے بعد احاطے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پائلٹ نے آخری وقت تک ہیلی کاپٹر کو رہائشی عمارتوں پر گرنے سے بچانے کی کامیاب کوشش کی اوریہی وجہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ عمارتوں کے درمیان کھلی جگہ پر گرا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گورنر استنبول اوروزیردفاع  موقع پر پہنچے اور تمام تر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ گورنر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جو کہ ضلع سمندرا میں واقع ایئر بیس جاتے ہوئے رہائشی علاقے میں گرِ کرتباہ ہوا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر نے 10 بجکر 32 منٹ پر اڑان بھری اور آدھے گھنٹے بعد بیس سے رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ  فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Comments are closed.