ڈھاکہ: بنگلا دیش کی عدالت نے 2004 میں عوامی لیگ کی ریلی پر حملوں کے جرم میں 2 سابق وزراء سمیت 19 افراد کو سزائے موت اور اپوزیشن رہنما اور خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ڈھاکہ کی خصوصی عدالت نے 2004 میں ریلی پر دستی بم حملے سے موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کی قتل کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کی۔
اس موقع پر بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
خصوصی ٹریبونل نے بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ لطف الزمان بابر اور سابق نائب وزیر تعلیم عبدالسلام پنٹو سمیت 19 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا۔
عدالت نے فیصلے میں لطف الزمان بابر اور عبدالسلام پنٹو کو حسینہ واجد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا مجرم قرار دیا اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔
Comments are closed.