نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔ فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی۔
نکی ہیلی کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 87 ووٹ آئے جبکہ 57 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی،،تینتیس ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
Comments are closed.