چین کی ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت 

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے   کہاہے کہ  چین ، ایران اور پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

پیر کے روز  پریس کانفرنس کرتے ہوئے تر جمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوست ہمسایہ اور چین کے اچھے دوست ہیں۔ چین ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ  چین ، ایران  اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کی حمایت  کرتا ہے۔ہم ایران اور پاکستان دونوں کے تقاضوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments are closed.