کاتالونیا کے شہری لاک ڈاون سے بچنے کیلئے احتیاط،ذمہ داری کامظاہرہ کریں، کیم تورا

بارسلونا۔ کاتالونیا کےصدر کیم تورا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ کوروناوائرس کے دوبارہ پھیلاو کے باعث تشویشناک صورتحال پیداہورہی ہے۔ لاک ڈاون سے بچنے کے لئےشہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا۔

صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑکوں پر نوجوانوں کے اجتماعات ہورہے ہیں انھوں نے میئر اور وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

اسپین کے صوبے کاتالونیا میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعدکوروناوائرس کے متاثرین میں اضافہ سامنے آیاہے جس کے باعث متعدد ممالک نے اسپی سے آنیوالوم کے لئے لاک ڈاون لازمی قرار دیاہے۔

Comments are closed.